29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مشرق وسطیٰ کے بحران سے دہشتگردی کیخلاف امریکی کوششوں کو سخت دھچکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…مشرقی وسطیٰ کے بحران نے امریکی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ارتعاش پیدا کردیا ہے اور یہ بحران دہشت گردی کے خلاف امریکی جدوجہدسے متصادم ہے۔امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ ‘کے مضمون نگار کے مطابق اسلامی دنیا میں کئی ہفتوں سے جاری بغاوت نے امریکا کے انسداد دہشت گردی کے تعلقات کو ایک کونے میں لاکھڑا کیا ہے جس کی تعمیر کے لیے امریکاگزشتہ دہائی سے کوشش کر رہاہے۔اس بحران نے امریکی انسداد دہشت گردی حکام کے لئے تشویش پیدا کردی ہے اور القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کو دھچکا لگا ہے ۔حتیٰ کہ اس خطے میں جمہوری اصلاحات کے طویل المدتی امکان سے دہشت گرد گروپوں کو ایک ممکنہ شکست کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔مصر کی مقبول بغاوت نے امریکا کے دہشت گردی کیخلاف اتحادی کا تختہ الٹنے اور یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی جاسوسی طیاروں اور خصوصی آپریشن فوجی استعمال کرنے کی اجازت دینے پر حکمرانوں کو خطرہ ہے ۔ سعودی عرب اور اردن میں ا بظاہر مستحکم بادشاہت ہیں اور وہ اندرونی بدامنی پر نظر رکھنے کیلئے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی پر توجہ تیز کرنے پر مجبور ہے ۔