29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لنزے لوہن کی نیکلس چوری کرنے کی ویڈیو 35ہزار ڈالر میں فروخت
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی… نشہ آور ادویات کے استعمال پر سزا پانے والی امریکی اداکارہ،گلوکارہ اور ماڈل لنڈسے لوہن اب ایک نئے تنازعے،نئے مقدمے کا شکار ہوگئی ہیں اور ایک جیولری اسٹور نے ان پر بیش قیمت نیکلس چوری کرنے کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔اداکارہ لنڈسے لوہن پر لاس اینجلس میں ایک دکان سے نیکلس چوری کرنے کا الزام سامنے آیا ہے جس پر ائیر پورٹ کورٹ کے جج نے ان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے لنڈسے کو اسٹور میں گھومتے ہوئے وہی نیکلس پہنے ہوئے بھی دیکھا ہے جس کی وڈیو اور تصاویر بھی موجود ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس جیولری اسٹور نے لنڈسے لوہن کی نیکلس چوری کرنے کیCCTV وڈیو امریکا کے ایک ٹی وی چینل کو 35ہزار ڈالر کے عوض فروخت کردی ہے۔اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں لنڈسے لوہن کو چوری ہونے والا نیکلس پہن کر ٹرائی کرتے دکھایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اس فوٹیج کو لنڈسے کے خلاف کیس میں ثبوت کے طور پر استعمال میں لایا جائیگا۔