29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباددھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فیصل آباد سول لائنز میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی سالمیت کونقصان پہنچانا چارہے ہیں ۔لندن سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سول لائنزفیصل آباد میں حساس ادارے کی عمارت کے قریب بارود سے بھری گاڑی میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں متعدد افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور دھماکے کو ملکی سلامتی پر حملہ قرارد یا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مساجد، مزارات، امام بارگاہوں، گرجاگھروں اور دیگرمذاہب کی عبادت گاہوں سمیت مسلح افواج ، سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اور عام شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں ۔