تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہانگ کانگ کو شکست دینے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم وطن پہنچ گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایشیا اوشینیا زون گروپ ٹو میں ہانگ کانگ کو تین دو سے شکست دینے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی ٹی ایف کے صدر سید کلیم امام اور ٹینس فیڈریشن کے عہدے داران نے ایئر پورٹ پر فاتح ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔ اعصام الحق ہانگ کانگ سے امریکا روانہ ہو گئے جبکہ کوچ مصحف ضیا، عقیل خان،یاسر خان اور سامر افتخار کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔صدر پی ٹی ایف سید کلیم امام نے ڈیوس کپ میں کامیابی کو ٹینس کے مستقبل کیلئے خوش آیند قرار دیا۔کوچ اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.