29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خواتین کو بے اختیار کرکے ان کا مذاق اڑایاگیا، عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے خواتین بنک اور پولیس اسٹیشن تو بنائے لیکن انہیں بے اختیار کر کے مذاق اڑایا گیا۔وہ لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اختیار کے بغیر عہدہ کسی کام کا نہیں ہوتا۔ خواتین کو پیچھے چھوڑ کر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کا احتساب ضروری ہے، لیکن اگر جمہوری حکومت کو غیر جمہوری انداز میں ختم کر کے فوج کو بلایا گیا تو احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر عاصمہ جہانگیر نے بوتیک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔