تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب:طلباکے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔لاہور بورڈ کے امیدواروں کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ میں اس حوالے سے ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں کسی بھی شکایت کی صورت میں چوبیس گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلی نے صوبائی وزیرتعلیم مجتبی شجاع کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کا خود دورہ کریں اورکسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی کو برداشت نہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.