29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس صدر زرداری کی زیر صدارت آج رات ہو گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت آج رات ہو گا۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم گیلانی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس موقع پرپنجاب کی سیاسی صورت حال،ن لیگ سے تعلقات اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔