29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان خطے کے تمام ممالک سے قریبی تعاون چاہتاہے،صدر زرداری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری کاکہناہے کہ پاکستان خطے میں استحکام، امن اور خوشحالی کیلئے تمام ممالک سے قریبی تعاون چاہتاہے۔ صدرزرداری نے یہ بات اسلام آبادمیں تاجکستان کے صدرامام علی رحمن کی ہمراہ تاجک سفارت خانے کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانیوالی ہر کوشش کا خیر مقدم اور بھرپور تعاون کریگا۔صدر زرداری نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ انفرا اسٹرکچر،توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائیگا۔