تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شہباز بھٹی قتل کیس: مجرموں کی گرفتاری میں واضح پیشرفت نہ ہو سکی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آنجہانی وفاقی وزیر شہبازبھٹی کے قتل کے6 دن بعد بھی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے مجرموں کی گرفتاری کیلئے واضح پیشرفت نہیں ہوئی ۔ اقلیتی امور کے وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو دو مارچ کو دن دہاڑے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں قتل کردیا گیا تھا ۔ اس واقعہ کی ایف آئی آر ، تھانہ آئی نائن میں درج ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے بھی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے مطابق شہباز بھٹی کے قاتلوں نے جو سفید رنگ کی کار استعمال کی وہ مل گئی ہے ۔ دوسری جانب اس واقعہ کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ ابتدائی طور پر کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ حملہ آوروں میں سے ایک کا خاکہ بھی جاری کیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.