تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مشرف کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹادی گئی

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ راہ راست ٹرسٹ کی پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کامقدمہ درج کرنے کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔یہ درخواست راہ راست ٹرسٹ کے چیئرمین عطااللہ شاہ نے11اگست2009 کوایف آئی اے کو دی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا پرویز مشرف نے تین نومبر2007 کو ماورائے آئین ہنگامی حالت کا اعلان کرکے سنگین غداری کا ارتکاب کیا اسلئے ان کے خلاف سنگین غداری ایکٹ کی دفعہ دو اور دستور کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔اس درخواست پر ایف آئی اے نے درخواست گزار کو جواب دیتے کہا تھا کہ ایسا مقدمہ وفاقی حکومت کے حکم کے بغیر درج نہیں کیا جاسکتا۔ ایف آئی اے کے اس جواب کے خلاف آغا عطا اللہ نے ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔آج اس پٹیشن کی سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خان ملک نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پٹیشنر کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔اس جواب سے درخواست گزار مطمئن ہوگئے اور عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بیان کو اپنے حکم کا حصہ بناتے ہوئے درخواست نمٹادی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.