تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جن طلباکو رول نمبر سلپ نہیں ملی ، ان کا امتحان دوبارہ ہوگا، وزیرتعلیم پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور…وزیرتعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ رول نمبر سلپ نہ ملنے پر جو امیدوار میٹرک کا امتحان نہیں دے سکے ان کا امتحان دوبارہ لیا جائیگا۔انہوں نے یہ بات لاہور بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بچہ امتحان دئیے بغیر نہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کی کامیابی میں رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سسٹم میں اگرچہ کچھ خامیاں ہیں لیکن انہیں جلد دور کر دیا جائیگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.