تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یقین دلاتا ہوں افغانستان چھوڑ کر نہیں جا رہے،امریکی وزیر دفاع

جنگ نیوز -
کابل …فارن ڈیسک…امریکی و اتحادی فوج نے 9ماہ میں2,448 عسکریت پسندوں کو مار ڈالا۔ کرزئی نے جنرل پیٹریاس کی معافی کو مسترد اور گیٹس کی معافی کو قبول کرلیا۔ امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ امریکا بہترپوزیشن میں ہے کہ جولائی میں افغانستان سے کچھ امریکی فوجیوں کی واپسی ممکن کی جا سکے گیٹس نے کہا ہے کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ کتنی تعداد میں امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس نکالا جائے۔ ان کے یہ ریمارکس غصہ دلانے کے لیے کافی تھے کہ جولائی میں افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلاء کے متعلق امریکی صدر اوباما کا وعدہ معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ کہتا ہوں کہ ہم اس موسم گرما میں افغانستان چھوڑ کر نہیں جارہے۔ اس وقت افغانستان میں ایک لاکھ امریکی فوجی ہیں۔ گیٹس نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلطی سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں پر معافی مانگی جسے کرزئی نے قبول کر لیا۔ اتوار کے روز کرزئی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی طرف سے ان ہلاکتوں پر معافی کو مسترد کر دیا تھا۔گیٹس نے افغانستان کے صدارتی محل میں صدر کرزئی کے ساتھ کھڑ ے ہو کر کہا کہ اس واقعے نے ہمارا دل توڑ دیا ہے ،یہ واقعہ نہ صرف ان کیلئے نقصان ہے بلکہ ان کے خاندانوں کیلئے ایک سانحہ ہے ، یہ افغان عوام کے ساتھ ہمارے تعلقات کیلئے ایک دھچکا ہے۔ کرزئی نے کہا تھا کہ شہریوں کی ہلاکتیں امریکا اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی ہیں۔ گیٹس نے افغانستان کا یہ ایک غیر اعلانیہ دو روزہ دورہ کیا۔ امریکی جنرل کیمبل نے کہا کہ امریکی اور اتحادی افواج جون 2010 ء اورفروری 2011 ء کے درمیان میں2,448 عسکریت پسندوں کو مار ڈالا تھا او ر اسی عرصے میں2870عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.