تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای میںآ ج بھی اتارچڑھاوٴ،انڈیکس میں35پوائنٹس کی کمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی تاہم انڈیکس نے11 ہزار900 پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ سلسلہ تمام دن جاری رہا۔ متحدہ قومی موومنٹ ور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے سرمایہ کار مارکیٹ میں محتاط نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس35 پوائنٹس کمی کے بعد گیاہ ہزار940 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم5 کروڑ42 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے ز یادہ کام نمیر انڈسٹری اینڈ کیمیکل کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت27 پیسے اضافے کے ساتھ2 روپے90پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس49 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار641 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.