29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈالر کی قدر میں کمی، انٹر بینک مارکیٹ میں 85روپے دوپیسے کا ہو گیا
جنگ نیوز -
کراچی…انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں35 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور یہ85 روپے دو پیسے پر بند ہوا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی رسد میں اضافہ دیکھا گیا جس کی اہم وجہ بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافہ ہے جبکہ دوسری جانب ڈالر کی طلب بھی معمول سے کافی کم رہی۔دوسری جانب ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر85 روپے پانچ پیسے میں خریدا اور85 روپے25 پیسے کی سطح پر فروخت کیاجارہا ہے۔