تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت نے پی ایس اوکو15 ارب روپے کی ادائیگی کردی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے تیل کی خریداری کی مد میں پاکستان اسٹیٹ آئل کو20 ارب روپے ادا کردیئے۔پاکستان اسٹیٹ آئل ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے زیرگردش قرضوں کی ادائیگی کی مد میں30 ارب روپے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی، جس میں سے20 ارب روپے ادا کردیے گئے ہیں۔اس ادائیگی کے باوجود زیر گردش قرضوں کی مد میں پی ایس او کے144 ارب روپے اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس میں سے100 ارب روپے سے زائد رقم توانائی کے شعبے میں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.