29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پلاسٹک سرجری کی ضرورت کبھی محسوس نہیں ہوئی،رانی مکھرجی
جنگ نیوز -
ممبئی …بنگالی بومب شیل رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ دیگر سیلیبریٹیز کے برعکس انہیں پلاسٹک سرجری کی ضرورت کبھی محسوس نہیں ہوئی۔ 32 سالہ رانی مکھرجی کے مطابق اگر کسی کو لگتا ہے کہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے وہ پہلے سے بہتر ہو سکتے ہیں تو ان کی مرضی۔ ان کا کام دوسروں کے فیصلوں پر تبصرہ کرنا نہیں ہے لیکن ان کی رائے میں ایسے پروسیجرز کی کوئی اہمیت نہیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی رائے میں ان کی جلد قدرتی طور پہ خوبصورت ہے اور اس سبب انہیں نہیں لگتا کہ انہیں کبھی پلاسٹک سرجری کی ضرورت پڑیگی۔