تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک بھرمیں تمباکونوشی کیخلاف گرینڈآپریشن،198گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…ملک بھر میں پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پہلے روز لاہور،گوجرانوالہ، مردان اور پشاور سے تمباکو نوشی کے الزام میں ایک سو اٹھانوے افراد حراست میں لے لئے گئے۔ ٹوبیکو کنٹرول سیل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الدین نے جیونیوز کو بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار ٹوبیکو قانون پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت پبلک مقامات، سرکاری دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ قانون کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو تمباکو مصنوعات بھی فروخت نہیں کی جاسکتیں۔ ڈاکٹر ضیا الدین کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی گرفتاری سے پاکستان کو تمباکو فری ملک بنانے میں مدد ملے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.