تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خواتین کیلئے بینظیرکے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملکی آئین عورتوں کو ان کا صحیح مقام دیتا ہے اور موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایجنڈے کو ہر صورت پایہ تکمیل پہنچائے گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم گیلانی نے خواتین کے100ویں عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت نے خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مواقع فراہم کیے ہیں۔وہ ان خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جواپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو تعلیم کے کم مواقع میسر آتے ہیں ، ان کی بے روزگاری کا تناسب مردوں سے3گناہ زیادہ ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کرداربڑھانے کے لیے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دینے کے ساتھ ان کی کارکردگی کو ضرور سراہا جانا چاہئیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو حقوق دینے کے لیے پُر عزم ہے اور اسلام آباد میں ان کے لیے رہائشی فلیٹس اور ورکنگ ویمن ہاسٹلز کا منصوبہ شروع کیا جاچکاہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.