تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی سمیت سندھ بھر کی عدالتوں میں کل یوم سیاہ منایا جائیگا

جنگ نیوز -
کراچی …سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے نومارچ2007کے آمرانہ اقدامات کیخلاف کل کراچی سمیت سندھ بھر کی عدالتوں میں یوم سیاہ منایاجائیگا۔اس بات کا اعلان وائس چیئرمین سندھ بار کونسل افتخار جاوید قاضی،صدر کراچی بارمحمد عاقل اور رکن پاکستان بار کونسل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ وکلا رہنماؤں نے بتایا کہ سٹی کورٹ،ملیرکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اوروکلا بازوؤں پرسیاہ پٹی باندھ کرعدالتوں میں پیش ہونگے۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ سپریم کورٹ بارکی صدرعاصمہ جہانگیرحکومتی خوشنودی کیلئے آزاد عدلیہ کے خلاف سرگرم ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.