تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خواتین کے عالمی دن پر پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں سعودی پاک ٹاور سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی ۔ شرکا کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں خواتین کو مساوی حقوق دیے جائیں اور امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ گزرتے وقت کے ساتھ خواتین کے حقوق زیادہ ہونے کی بجائے کم ہو رہے ہیں ، جب تک معاشرے میں خواتین کو معاشی طور پر خود مختار نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز عالم گیلانی نے کہا کہ خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بل پر کام تیز کر دیا جائیگا ۔موقع کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہی خواتین نے ایک ا سٹیج ڈارمہ بھی پیش کیا ۔خواتین کے عالمی دن پر لاہور میں بھی ویمن ورکرز ہیلپ لائن کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئیں۔ ریلی کی شرکا مال روڈ پر مارچ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی پہنچیں۔جہاں انہوں نے کچھ دیر کے لئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیااور خواتین پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.