29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رضا ربانی کی زیرصدارت 18ویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کا اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد… آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے عمل درآمد کمیشن کے اجلاس میں حکام نے بتایا ہے کہ وفاق سے صوبوں کو مزید وزارتوں کی منتقلی، طے کردہ وقت میں ممکن نہیں ہے اور اس ٹائم شیڈول میں توسیع کی جانی چاہئے۔18ویں ترمیم کے عملدرآمد کمیشن کا اجلاس رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں9 میں سے صرف تین ارکان نے شرکت کی ۔اسٹیبلشمنٹ اور کابینہ ڈویژنز کے حکام نے اجلاس کوبتایاکہ صوبے منتقل شدہ وزارتوں کے ملازمین کو سنیارٹی دینے کو تیار نہیں ۔