29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیمنٹ کی برآمد چھ فیصد اضافے کے ساتھ7لاکھ10ہزار ٹن رہی
جنگ نیوز -
کراچی…افغا نستان سے طلب میں اضافے کے باعث گزشتہ ماہ سیمنٹ کی برآمدات چھ فیصد اضافے کے ساتھ سات لاکھ10 ہزار ٹن رہی۔ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موسمی حالات میں بہتری کے باعث پاکستانی سیمنٹ کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بھی پاکستانی سیمنٹ کی افغانستان برآمدات میں فروری2011 میں104 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر فروری2011 میں کام کے دنوں میں کمی کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی فروخت8 فیصدکمی کے بعد17 لاکھ80 ہزار ٹن رہی جبکہ رواں ماہ سے متوقع فصلوں کی کٹائی سے کسانوں کی مالی حالات بہتر ہونے کے باعث سیمنٹ کی مقامی طلب میں اضافے کاامکان ہے۔