تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی شہری ایرن مارک ضمانت پر رہا،پشاور سے نکلنے پر پابندی

جنگ نیوز -
پشاور…گرفتارامریکی شہری ایرن مارک ڈی ہیون کو سنٹرل جیل پشاور سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔عدالت نے اطلاع کے بغیر ایرن کی پشاور سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ایرن مارک ڈی ہیون کو ضمانت کی منظوری کے بعد سنٹرل جیل پشاور سے رہا کیا گیا۔ ایرن کی ضمانت گزشتہ روز مقامی عدالت نے منظور کی تھی۔ جو اس کی بیوی کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ امریکی شہری کو گزشتہ ماہ پشاورسے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام کا الزام تھا۔ مقامی عدالت نے مارک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ مارک نے سیشن عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے ایرن کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ تاہم اس پر اطلاع دئے بغیر پشاور چھوڑنے کی پابندی عاید کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.