تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایم کیوایم اہم اتحادی ہے،مفاہمتی عمل کو نقصان نہیں پہنچناچاہیے،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایم کیوایم اہم اتحادی ہے اورموجودہ حکومت کے جاری مفاہمی عمل کو نقصان نہیں پہنچناچاہیے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے اور بعد میں دیگر سینئر رہ نما بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو صوبے کی موجودہ سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پر بریف کیا جب کہ وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے بیان پر ایم کیوایم کے ردعمل پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے کہاکہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے پارٹی پالیسی پر عمل ہونا چاہیے، موجودہ حکومت سیاسی صورت کی بہتری کے لیے مشاورت اور مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہے، صوبے میں ایم کیوایم سمیت تمام اتحادیوں سے برابری کی سطح پر بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جانے چاہئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.