تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پکک انشورنس کے40 فیصدشےئرز میں سرمایہ کار کی دلچسپی

جنگ نیوز -
کراچی… پکک انشورنس کے 40 فیصدشےئرز خریدنے میں ایک سرمایہ کار نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری نوٹس کے مطابق پکک انشورنس کے چالیس فیصدشےئرز کی خریداری میں غلام محمد اینڈ فیملی نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ شےئرز پبلک آفرز کے ذریعے خریدیں جائیں گے اور اس کیلئے نیکسٹ کیپٹل کو لیڈ مینجرز مقرر کیا گیا ہے۔ اس وقت پکک انشورنس کے 29.99 فیصدشےئرز این آئی بی بینک کے پاس ، 14.09 فیصدشےئرز ڈی جی ایم سیکورٹیز اور 11.13 فیصدشےئرز اسٹیٹ لائف انشورنس کے پاس ہیں۔ پکک انشورنس کے کل جاری کردہ شےئرز تین کروڑ 50 لاکھ ہیں جس میں سے ایک کروڑ چالیس لاکھ شےئرز کی خریداری پبلک آفرز کے ذریعے خریدنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.