تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قلیگ خواتین کے حقوق کیلئے سب سے زیادہ سرگرم ہے،مشاہد حسین

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ان کی جماعت خواتین کے حقوق کے لیے سب سے زیادہ سر گرم ہے اور انہی کے دور میں خواتین کے حقوق پر سب سے زیادہ اور مؤثر قانون سازی ہوئی ۔مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں خواتین کنونشن سے خطاب میں مشاہد حسین نے کہا کہ ان کی جماعت علامہ اقبال کی فکر اور قائد اعظم کے اصولوں پر قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے اسلام کی نشرو اشاعت سے لے کر تحریک پاکستان اور قیام پاکستان میں اپنی شاندار خدمات سر انجام دی ہیں ۔کنونشن سے مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک سمیت دیگر رہ نماؤں نے بھی خطاب کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.