تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئندہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کم ہوگی، پیپکو کی یقین دہانی

جنگ نیوز -
لاہور…ڈی جی پیپکو انجینئر محمد خالد نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہو گی، کیونکہ آٹھ سو میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔وہ واپڈا ہاؤس لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ سسٹم کی بہتری پر چار ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اب تک ایک ارب باسٹھ کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جس میں لائنوں کی مرمت اور میٹرز اور ٹرانسفارمرز کی تبدیلی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاشی بحران کی وجہ سے پیپکو کے سرکلرڈیٹ میں اضافہ ہوا جس سے تیل و گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ ڈی جی پیپکو کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ بڑھانے سے فی یونٹ خسارے میں خاصی کمی آ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بجلی کا شارٹ فال چودہ سو میگا واٹ ہے، شہروں میں پانچ گھنٹے اور دیہات میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.