تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اے این پی عورتوں پر تشدد کے خلاف ہے ، میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور… خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے عورتوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھا کر ثابت کیا ہے کہ پختون امن پسند ہیں ۔پشاور میں عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خواتین کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں پرانھیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔ میاں افتخار نے کہا کہ صوبہ کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ میں ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.