تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ، وفاق اور صوبائی حکومت میں تضاد نہیں، گورنرپنجاب

جنگ نیوز -
راولپنڈی…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ ریمنڈڈیوس کے معاملے پروفاق اورصوبائی حکومت میں تضادنہیں ، عدلیہ جوفیصلہ کرے گی ، اس پرعمل کیاجائے گا، ان کاکہناہے کہ جب انتظامیہ تساہل سے کام لیتی ہے تو پھر عدالتوں کو نوٹس لینا پڑتاہے، پھرکہاجاتاہے کہ عدالتیں ہرمعاملے میں دخل کیوں دیتی ہیں۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کاکہناتھاکہ وفاقی وزیرشہباز بھٹی کے قتل کے وقت ملزمان نے جو پمفلٹ چھوڑا گیا تھا وہ توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہوسکتا ہے، کوئی مسلمان شہباز بھٹی کے قتل کے جرم کا ارتکاب نہیں کرسکتا۔یہ مذموم حرکت کرنے والے پاکستان، جمہوریت،نظام اور اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وارنٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کئے ہیں ،معاملہ زیر سماعت ہے اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.