تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رحمان ملک کیخلاف احتساب ریفرنسز واپس لینے کیلئے درخواستوں کی سماعت

جنگ نیوز -
راولپنڈی …راولپنڈی کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف دو احتساب ریفرنسز واپس لینے سے متعلق نیب کی درخواستوں پرسماعت کی جس میں سے ایک پر نیب کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے ہیں ۔ احتساب عدالت نے رحمان ملک کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی تو سرکاری گاڑیوں کی خریداری میں کمیشن وصول کرنے کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر نیب کے وکیل ملک جمیل نے دلائل بھی مکمل کرلیے ، اسلام آباد میں تاجک صدر کی مصروفیات کے باعث رحمان ملک عدالت میں پیش نہ ہوسکے ۔ مقدمے کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.