29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سب سے پہلے اسلام نے حقوق انسانی کی بنیاد رکھی،سیرت النبی کانفرنس
جنگ نیوز -
اسلام آباد …اسلام آباد میں جاری عالمی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب میں علما نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے اسلام نے حقوق انسانی کی بنیاد رکھی اور پیغمبر اسلام ﷺ نے خواتین کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے،موجودہ دور میں پرتشدد کارروائیوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ سہ روزہ عالمی سیرت کانفرنس کے دوسرے روز دو مختلف نشستوں سے ملکی و غیر ملکی علما اور مذہبی اسکالرز نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کہیں بھی ظلم ،جبر اور تشدد کیا اور نہ ہی کبھی اس کی ابتدا کی جبکہ افغانستان ،عراق ،بھارت سمیت کئی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف تشدد جاری ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے علاقوں پرناجائز قبضہ کیا گیا ہے، مسجد قرطبہ اندلس میں آج بھی نماز پڑھنے پر پابندی ہے ۔