تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں سے نرمی نہ برتنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
پشاور…گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شدت پسندوں سے کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا 27 واں اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا اور فاٹا میں شدت پسندوں سے کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ عزم بھی ظاہر کیا گیا کہ امن و امان کی بحالی اورعوام کی سماجی ومعاشی ترقی ہی اصل مقاصد ہیں۔ جن کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.