29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دہشتگردی کے محرکات جاننے کیلئے قومی کمیشن تشکیل دیاجائے، غنویٰ بھٹو
جنگ نیوز -
کراچی…پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے اصل محرکات جاننے کے لیے ایک آزاد قومی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ستر کلفٹن سے جاری بیان میں غنوی بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت وقت، ان کے اتحادیوں اور حزب اختلاف سمیت ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے تاریخ کے جبر سے کوئی سبق نہیں سیکھا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تشویشناک صورتحال کے باوجود حزب اقتداراور حزب اختلاف نان ایشوز کی سیاست، اقتدار کی رسہ کشی اوراپنی اجارہ داری کے لیے توانائیاں صرف کررہے ہیں۔