تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزارتوں کی صوبوں کومنتقلی، بیورو کریسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی بیوروکریسی نے صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی کے لیے جون کی مقررہ ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کر دی ، تاہم رضا ربانی نے ہدایت کی ہے کہ کام کی رفتار بڑھائی جائے اور مقررہ مدت میں ہی یہ عمل مکمل کیا جائے ۔اٹھارہویں ترمیم عملدرآمد کمیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا جس کے 9 میں سے صرف تین ارکان وفاقی وزیر نوید قمر،،فاروق ستار اور رحمت اللہ کاکڑ نے شرکت کی ۔اسٹیبلشمنٹ ، کابینہ ڈویژنز اور وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے منتقل شدہ وزارتوں کے ملازمین کو سنیارٹی دینے پر تیار نہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ جون تک صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی ممکن دکھائی نہیں دیتی ،اس مدت میں توسیع کی جانی چاہیے تاہم میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت تک وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی کا عمل مکمل کیا جائے گا جس کے لیے کام کی رفتار تیز کی جائے۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس دس مارچ کوہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.