29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رائے ونڈ کے لوٹے کا پانی وفاداری اور وضو کا ہوتا ہے،رانا ثنا اللہ
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دہشت گردی اور نظام عدل میں خامیاں دور کرنے کے لئے فوج اور عدلیہ کو شامل کرنے کی بات کی ہے۔ہم پیپلز پارٹی کے وزرا کے کرپشن اسیکنڈل سامنے لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس لوٹے میں رائے ونڈ کا پانی ہو وہ وفاداری اور وضو کا ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی ایم کیو ایم کے پاؤں پڑتی ہے اور کبھی مولانا فضل الرحمنکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہے تو عدم اعتماد کی تحریک لا سکتی ہے لیکن وہ پہلے اپنی چارپائی کے نیچے ڈنڈہ پھیرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر کرامت جیسی بات اب بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔