29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
الطاف حسین کی ثمینہ گھرکی اور کارکنوں کے لواحقین سے تعزیت
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی وزیر ثمینہ گُھرکی کے شوہرخالد گُھرکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے گھوٹکی میں ایم کیوایم کے کارکن کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے ایم کیوایم گھوٹکی زون یونٹ دارالغاری کے کارکن زاہد حسین لغاری ،ایم کیوایم کشمیر کمیٹی لانڈھی سیکٹر یونٹ 6کے کارکن سلطان شیخ اور نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133/Cکے کارکن شیخ خالد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)۔علاو ہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ133-C کے کارکن شیخ خالد ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 83کے کارکن کامران انصاری کے والد اکرم انصاری ،ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 1کے کارکن محمد حامد کی والدہ محترمہ افضل بیگم ،پی آئی بی جہانگیر روڈ سیکٹر یونٹ 58کے کارکن محمد عارف سمیع کی والدہ محترمہ نجمہ بیگم ، اورنگی سیکٹر یونٹ 121-B کے کارکن ایس ایم ندیم کی والدہ محترمہ طاہرہ رفیع ، حیدر آباد زون سیکٹر اے یونٹ 3/Aکے کارکن محمد ابراہیم عباسی کی والدہ محترمہ محمودہ ،ٹنڈو الہ یار زون یونٹ یوسف ملاح گوٹھ کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر گل میر کے صاحبزادے نواب علی مری ،سکھر زون یوسی 5کے کارکن ستار ملک کے والد محمد رطیق ، سکھر زون یوسی5 ڈسٹر کٹ الیکشن ممبر جمیل ملک کے والد عمر دین اور ایم کیوایم متحد ہ آرگنائزنگ کمیٹی لانڈھی سیکٹر یونٹ1-B کے شہید کارکن سدا خان کے صاحبزادے عامر خان انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگو ار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قلیتی امور کمیٹی لیاقت آباد سیکٹر یوسی 8کی ورکنگ کمیٹی کے انچارج الیاس میسح کے بھائی اعجازمسیح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔