تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یوئیفا چیمپئنز لیگ : بارسلونا نے آرسنل کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

جنگ نیوز -
بارسلونا ... یوئیفا چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے آرسنل کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، شاختر ڈونیسک کی ٹیم بھی پہلی مرتبہ لاسٹ ایٹ راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میں بارسلونا کے لیے لائنل میسی کے دو شاندار گول قیمتی ثابت ہوئے،میچ میں پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں لائنل میسی نے بارسلونا کی جانب سے پہلا گول کیا۔جس کا جواب آرسنل نے 53 ویں منٹ میں Sergio Busquetsکے گول کی صورت میں دیا،اس موقع پر یاوی ایکشن میں آئے اور خوبصورت گول کرتے ہوئے بارسلونا کی برتری کو دو، ایک کر دیا، اختتام سے دس منٹ قبل کیسک فیبریگاس کی غلطی آرسنل کو مہنگی پڑی اور پنالٹی پر لائنل میسی نے ایک اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیکنڈ لیگ میں تین، ایک اور مجموعی اسکور چار، تین کے ساتھ کامیابی دلا دی،بارسلونا کے ساتھ شاختر ڈونیسک کی ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے جس نے روما کو سیکنڈ لیگ میں تین، صفر اور مجموعی اسکور چھ، دو کے ساتھ زیر کیا،شاختر ڈونیسک چیمپئنز لیگ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.