تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مغرب نے داخلی معاملات میں مداخلت کی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے ،قذافی

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے خبردارکیا ہے کہ اگر مغربی دنیا نے لیبیا کے داخلی معاملات میں مداخلت کی تو شمالی افریقہ اور یورپ کے لئے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بات یونان کے وزیر اعظم جارج پاپاندرو سے فون پر گفت گو کے دوران کہی ۔ معمر قذافی کا کہنا تھا کہ یونان لیبیا کا دوست ہے اور اُن کی اِس وارننگ سے یورپی یونین کو آگاہ کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کی سیکیورٹی یا استحکام کو کوئی نقصان پہنچا تو شمالی افریقہ ،بحیرہ روم کے ماملک اور یورپی یونین کی سیکیورٹی کے لئے بھی لازماً سنگین نتائج برامد ہوں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.