29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :فائرنگ کے واقعات ، دوسیاسی کارکنوں سمیت4افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعتوں کے دوکارکنوں سمیت 4افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان عمران آفریدی کو قتل کردیا ۔ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق مقتول ان کی صوبائی کمیٹی کا رکن تھا ۔ بنارس کے قریب مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک اور چارافراد زخمی ہوگئے ۔ گلستان جوہر میں جوہر کمپلیکس کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 30 سالہ منور اقبال کو قتل کردیا ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہیں ۔ رات گئے تھانہ عیدگاہ کی حدود میں واقع علاقے بھیم پورہ میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن30 سالہ مشتاق ہلاک ہوگیا،جبکہ رنچھوڑ لائن کے علاقے میں بھی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے،جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔