29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاس اینجلس کے قریب سمندر میں لاکھوں مردہ مچھلیاں، حکام پریشان
جنگ نیوز -
لاس اینجلس کے قریب سمندر میں لاکھوں مردہ مچھلیاں، حکام پریشان
لاس اینجلس …لاس اینجلس کے قریب سمندر میں لاکھوں مردہ مچھلیوں کی موجودگی نے حکام کو پریشان کردیا ۔ بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ریڈونڈو بیچ Redondo beach کے علاقے میں کنگ ہاربر مَرینا کے قریب سمندر میں پائی جانے والی لاکھوں مردہ سارڈین Sardine مچھلیوں کی موت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ماہرین حیاتیات کا اندازہ ہے کہ یہ مچھلیاں طوفان کی وجہ سے ہاربر میں آگئیں اور آکسیجن کی کمی کے سبب ہلاک ہوگئیں ۔ حکام کو اب سمندر کی صفائی کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔ امکان ہے کہ مردہ مچھلیوں کو ہٹانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ۔