تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امن کی آشا کے تحت کراچی میں دو روزہ کانفرنس کا آخری دن

جنگ نیوز -
کراچی…جنگ گروپ اوردی ٹائمز آف انڈیاکی مشترکہ کاوش امن کی آشا کے تحت کراچی میں کانفرنس آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔ گزشتہ روز کراچی میں جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈیا کی مشترکہ کاوش امن کی آشا کے تحت شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو یورپی یونین کو مثال بنا کر آگے بڑھنا چاہئے جب برسوں پرانے دشمن بڑی معاشی طاقت بن سکتے ہیں توپاکستان اور بھارت کے درمیان بھی قیام امن کی کوششیں بھی کامیاب ہوسکتی ہیں۔مقررین کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے عوام کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.