29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان، پنجاب، سبی اور سندھ میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔آج صبح کم سے کم درجہ حرات اس طرح رہے۔ اسلام آباد8روالپنڈی 9 ،پشاور 9، کراچی 16، کوئٹہ صفر، مری 6، لاہور 13، مظفرآباد8، ملتان 11،فیصل آباد 10 اور گلگت میں 5ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔