29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کیویز کے خلاف بیٹنگ اور بولنگ دونوں اچھی نہیں تھیں،آفریدی
جنگ نیوز -
پالی کیلے…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ کل کے میچ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں اچھی نہیں ہوئی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کیپٹنزکارنر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اوپنرز کی مسلسل ناکامی تشویشناک ہے،آئندہ میچز میں عمراکمل سے اوپننگ کرائی جاسکتی ہے۔کامران اکمل کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی قسمت ساتھ نہیں دے رہی، سب کو غصہ ہے، پوری قوم غصے میں ہے، سب دعا کریں۔