تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کیویز سے شکست ، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن سے محروم

جنگ نیوز -
کراچی…ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو شکست مہنگی پڑگئی، اس ناکامی سے گروپ اے میں اُس کی ٹاپ پوزیشن بھی چھن گئی ہے ۔سری لنکا کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک سو دس رنز کی شکست کی وجہ سے پاکستان ٹیم اب گروپ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے لیکن فرق صرف رن ریٹ کا ہے ، پوائنٹس پاکستان اور نیوزی لینڈ کے برابر یعنی چھ، چھ ہیں، تیسری پوزیشن سری لنکا کی ہے جبکہ چوتھے نمبر پر آسٹریلیا ہے، گروپ بی میں بھی یہی صورتحال ہے ، بھارت رن ریٹ کی بنیاد پر پہلے نمبر پر ہے، انگلینڈ کاوسرا نمبر ہے، دونوں ٹیموں کے پانچ، پانچ پوائنٹس ہیں، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا بالتر تیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.