29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد میں سوگ کی فضا، کاروبار بند،تحقیقات جاری
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے 22افراد کی لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں، شہرمیں سوگ کی فضا ، تاجروں نے آج کارروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔فیصل آباد میں گزشتہ روزہونے والے دھماکے میں 24افراد جاں بحق اور 134زخمی ہوگئے تھے،جس کے بعد شہر میں خوف وہراس اور سوگ کی فضا ہے ۔آج جائے وقوع سے تباہ ہونے والی گاڑیوں اور عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔جاں بحق ہونے والے بیشترافراد کی تدفین کردی گئی ہے ۔واقعہ کے خلاف انجمن تاجران کے صدر شاہد رزاق سکا نے کارروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔دوسری جانب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی گئی،جس کا چیسس نمبر این زیڈ ای 120-6000301 ہے۔