29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے محنت کش افغانستان کا رخ کر رہے ہیں
جنگ نیوز -
پشاور…ایوان صنعت و تجارت خیبر پختون خوا کے صدر عثمان بلور نے کہا ہے کہ ایوان صنعت و تجارت کی کوششوں سے دہشت گردی کا شکار ہونے والے تاجروں کو 17 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ جیو نیوز سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے مین دہشت گردی کی وجہ سے سینکڑوں کارخانے بند ہو گئے ہیں اور ہنر مندوں کی بڑی تعداد نے افغانستان کا رخ کر لیا ہے۔جس کی وجہ سے صنعتیں ایک اور بحران کا شکار ہو گئی ہیں۔ عثمان بلور کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں پچاس فیصد کارخانے بند اور ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اور جب تک صوبے مین امن قائم نہیں ہوتا صنعتوں کی بحالی ممکن نہیں۔