تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ دو مزید فلمیں سائن کر لیں

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی ووڈمیں سب سے زیا دہ پسند کی جا نے والی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلمی جو ڑی نے ایک ساتھ مزید دو فلمیں سائن کر لی ہیں۔رومینٹک کامیڈی فلم عجب پریم کی غضب کہا نی کی اس جوڑی کو تلگو فلم Magadheeraکے ہندی ری میک میں ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے جو کہ ایک لو اسٹوری پر مشتمل فلم ہے۔دوسری فلم Wake Up Sidکے ہدایت کارآیان کی ہے جنھوں نے پہلے اس فلم میں رنبیر کپور کے مدِمقابل دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا تھا لیکن دپیکا اور رنبیر کے درمیان ناراضگی کے باعث اپنا فیصلہ تبدیل کر تے ہو ئے ان کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کر لیا۔ مر کزی کردار وں کے انتخاب کے بعد فی الحا ل ابھی تک ان دونوں فلموں کے ٹائٹل کے لئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.