تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور : میت دفنانے پر دو فریقین کے درمیان تنازع، دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور کے نواحی علاقہ پخہ غلام میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک اوردو ذخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مقامی قبرستان میں میت دفنانے پر پیش آیا۔ فریقین میں تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں امان اللہ اور اقبال خان موقع پر ہی ہلاک اور دو افرادزخمی ہوگئے۔ زخمیو ں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.