29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فرانس کے جدید و خوبصورت آفس
جنگ نیوز -
پیرس…سی ایم ڈی…عام اور روایتی انداز کے آفس تو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ڈیزائن کیے جاتے ہیں تاہم پیرس میں اب آفسز کے اندورنی ڈھانچے کو بھی جدید و دلچسپ انداز میں ڈھال دیا گیا ہے۔پیرس میںChristian Pottgisserنامی ایک ڈیزائنر نے دو کمپنیوں کے آفسز کے اندرونی ڈھانچے کو جدید انداز کے بلبلے نما کیبنزکی شکل میں تیار کردیا ہے۔ان آفسز میں لکڑی سے بنے ٹیبلوں کو جُدا کیبنز کی شکل دینے کے لیے ان پر گنبد نما شفاف بلبلے جیسا ڈھانچہ تخلیق کیا گیا ہے۔ان آفسز میں جدت کیساتھ ساتھ دلچسپی کا عنصر بھی پیدا کرنے کے لیے خوبصورت ہال،سوچ بچار و تخلیقی خیالات کے لیے مخصوص حصے اور آفس کے بیچوں بیچ درخت بھی لگائے گئے ہیں۔