تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فلم’ہیروئن‘میں مرکزی کردار کیلئے ایشوریا اور کترینہ کے درمیان مقابلہ

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ کرینہ کپور معروف ہدایتکار مدُھر بھنڈارکر کی نئی فلم"ہیروئن" میں مرکزی کردار ادا کرنے والی تھیں تاہم ان کے فلم سے کنارہ کش ہوجانے کے بعد فلمساز و ہدایتکار آج تک ہیروئن کے نام کو حتمی شکل دینے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔فلم میں مارلن منرو کے کردار کے لیے کرینہ مدھر بھنڈارکر کی اولین پسند تھیں تاہم ان کے فلم سے علیحدہ ہوجانے کے بعد مدھر کی نظریں ایشوریا پر ٹکی ہوئی ہیں جو کسی دوسری اداکارہ کی چھوڑی ہوئی فلم میں کام کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔فلم کو سرد خانے کی نظر کرتے کرتے اچانک مدھر کی ذہن نے نئے خیالات بُننا شروع کردیے اور انہوں نے کترینہ کو بھی فلم میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔فلم پروڈیوسرز اور مدھر کا ماننا ہے کہ دونوں ہی اداکارائیں فلم میں اپنے کردار سے مکمل انصاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لہٰذا اب چناؤ ان دونوں کے بیچ ہی ہوگا۔تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اس انتہائی دلچسپ موضوع پر بننے والی فلم میں قرعہِ فال کس ہیروئن کے نام نکلتا ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ تو اس فیصلے کے بعد ہی شروع ہوپائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.